ETV Bharat / state

بنگال: اقلیتی طبقے کو تمام تر سہولیات فراہم کرانے کے لیے حکومت پرعزم

مرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس کے صدر خلیل الرحمٰن نے کہا کہ 'اقلیتی طبقے کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ممتابنرجی کی حکومت کا عزم ہے۔'

بنگال: اقلیتی طبقے کو تمام تر سہولیات فراہم کرانے کے لیے حکومت پر عزم

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 2:29 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ایک پارٹی اور ایک عہدہ کے تحت تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی تنطیمی ڈھانچے میں ردو بدل کی پالیسی کے تحت رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن کو جنگی پور ترنمول کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اور رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن نے کہا کہ 'اقلیتی طبقے کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ممتابنرجی کی حکومت کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترقیاتی منصوبوں کو عام تک پہنچانے کی جو ذمہ داری اٹھائی ہے اس کے لیے ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'ریاست مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔' انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں بالخصوص خواتین کو حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس میں بہت حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔'

خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 'ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد مرشدآباد ضلع میں اقلیتی طبقے کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں مرشدآباد ضلع سب سے ترقی یافتہ اضلاع میں سے ایک ہوگا اور اس کے لیے ہم سب پر عزم ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.