ETV Bharat / state

اسلام پور: وزیر غلام ربانی کے دو بھائی بی جے پی میں شامل

وزیر غلام ربانی کے دو بھائی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ اسلام پور میں ترنمول کانگریس کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد غلام سرور نے کہا کہ شمالی دیناج پور میں بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

tmc leader and minister gulam rabbani two brothers join bjp
وزیر غلام ربانی کے دو بی جے پی میں شامل
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 2:02 PM IST

اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دھچکہ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے شھبندو ادھکاری کے وزرات سے استعفی اور اس کے بعد رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے بی جے پی میں شامل ہونے والی خبر ابھی سرد خانے کی زینت بھی نہیں بنی تھی کہ ریاستی وزیر غلام ربانی کے دو بھائی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد غلام سرور نے کہا کہ شمالی دیناج پور میں بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس میں رہ کربدعنوانی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ غلام سرور کے مطابق اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو نمایاں کامیابی ملے گی جس کی مدد سے ہماری حکومت بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ شمالی دیناج پور میں بی جے پی کی لہر ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

غلام حیدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:

ایک ماہ بعد گورنر ممتا کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے:سمترا خان

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ دوسری طرف شمالی اور جنوبی دیناج پور ترنمول کانگریس ضلع صدر کنہائی لال اگروال نے کہا کہ غلام ربانی ترنمول کانگریس کے اہم رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر یلو تنازعہ کے سبب دونوں بھائیوں نے یہ قدم اٹھایا ہے. اس گھر سے اب کوئی بی جے پی میں شامل ہونے والا نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.