ETV Bharat / state

Anubrata Mondal gets another 14 day jail custody انوبرتامنڈل كی سی بی آئی كی تحویل میں مزید 14 دنوں كی توسیع - ركن اسمبلی انوبرتامنڈل

مویشی اسمگلنگ كے معاملے كی تحقیقات میں عدم تعاون كے الزام میں گرفتاربیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدراورركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی سی بی آئی تحویل میں مزید 14 دنوں كے لئے توسیع كردی گئی۔ Anubrata Mondal gets another 14 day jail custody

انوبرتامنڈل كی سی بی آئی كی تحویل
انوبرتامنڈل كی سی بی آئی كی تحویل
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 8:12 PM IST

مغربی بنگال كے بردوان ضلع میں سی بی آئی كی خصوصی عدالت میں ركن اسمبلی انوبرتامنڈل كی پیشی ہوئی۔ عدالت میں سی بی آئی كے وكیل نے ترنمول كانگریس كے رہنما كی سی بی آئی كی حفاظت میں مزید كچھ دنوں تک ركھنے كی اپیل كی۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نےسی بی آئی كے وكیل كی اپیل كو ترجیح دیتے ہوئے انوبرتا منڈل کی درخواست ضمانت کو مسترد کردی۔

اس معاملے كی اگلی سماعت 7 ستمبر کو ہوگی۔ سی بی آئی كے وكیل نے كہا كہ وہ جب تک جانچ كسی نتیجے پرپہنچ نہیں جاتی ہے اس وقت تک ترنمول كانگریس كے رہنما كی ضمانت كی مخالفت كی جاتی رہے گی۔ انہیں ضمانت میں رہا كرنے كامطلب ثبوت كے ساتھ چھیڑ چھاڑ كیا جاسكتا ہے۔

دوسری طرف ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كے وكیل آنند گوہا ٹھاكرتا نے كہاكہ ان كے مؤكل كی صحت خراب ہوتی جارہی ہے۔ ان كی خراب صحت كی بنیادپر ہم نے ضمانت كی عرضی داخل كی تھی لیكن اسے رد كر دیا گیا۔ انہوں نے كہاكہ ضمانت رد كرنے كی كوئی خاص وجہ نہیں ہے۔اس كے باوجود ضمانت كی عرضی رد كردی جارہی ہے۔

ترنمول كانگریس كے ایک اوروكیل سندیپن گنگوپادھیائے نے سوال کیا کہ ان كے مؤكل كوجھوٹے الزام میں پھنسانے كی كوشش كی جارہی ہے۔ ان جانوروں كے اسمگلنگ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی بی آئی ابھی تک ایک بھی الزام كو ثابت نہیں كرسكی ہے۔ اس كے باوجود ترنمول كانگریس كے رہنماكی ضمانت كی عرضی مسلسل رد كی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Threat Letter to Asansol CBI Special Court Judge سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو دھمكی

واضح رہے کہ بیربھوم ضلع ترنمول كانگریس كےصدر اور ركن اسمبلی انوبرتامنڈل كومویشی اسمگلنگ كے معاملے كی تحقیقات میں عدم تعاون كرنے كے الزام میں گرفتار كیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان دومرتبہ ان كی ضمانت كی درخواست دی جاچكی ہے لیكن سی بی آئی كی خصوصی عدالت نے درخواست ردیا تھا۔ دوسری طرف سی بی آئی كی خصوصی عدالت میں انوبرتامنڈل كی پیشی كے دوران بردوان ضلع كانگریس كے حامیوں نے احتجاج كیا اور ان (انوبرتامنڈل)كو سیاہ جھنڈے دیكھائے ۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سے پیش کی گئی کیس ڈائری میں کہا گیا ہے کہ موشی اسمگلنگ کے ذریعہ ہونے والی آمدنی سے ہی انوبرتا منڈل نے جائداد بنائی ہے۔انوبرتا منڈل کے باڈی گارڈ سہگل حسین اس معاملے میں براہ راست ملوث ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.