ETV Bharat / state

ٹی ایم سی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، ممتا نندی گرام سے ہی لڑیں گی

مغربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لئے 27 مارچ کو 30 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ یکم اپریل کو 30، 6 اپریل کو 31، 10 اپریل کو 44، سترہ اپریل کو 45، 22 اپریل کو 43 اور 26 اپریل کو 36 و 29 اپریل کو 35 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

tmc
tmc
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 12:44 PM IST

Updated : Mar 5, 2021, 2:46 PM IST

ٹی ایم سی نے آج اپنے 291 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست جاری کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ نندی گرام سیٹ سے چناو لڑیں گی۔ دیگر تین سیٹوں پر ٹی ایم سی کی حلیف جماعت انتخاب لڑے گی۔

291 امیدوراوں کی فہرست میں 50 خواتین کو جگہ دی گئی ہے جبکہ 42 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تحت ترنمول کانگریس کمیٹی کی نشست آج منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کولکاتا واقع رہاش گاہ پر ہوئی۔

ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب سی پی آئی (ایم) کے زیرقیادت بائیں محاذ اور کانگریس پہلے ہی سیٹوں پر سمجھوتہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بائیں محاذ اور پیرزادہ عباس صدیقی کے آئی ایس ایف کے درمیان بات چیت بھی مکمل ہوگئی ہے اور وہ 30 نشستوں پر آئی ایس ایف کے الیکشن لڑنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے درمیان بات چیت جاری ہے اور دونوں فریقوں کو امید ہے کہ کچھ نشستوں پر اختلافات دور ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر انتخابی کمیٹی کی نشست آج

سینئر کانگریس رہنما پردیپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ بریگیڈ کی ریلی سے اسمبلی کیلئے ہماری مہم شروع ہوگی۔ ہم ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی عوام دشمن اور فرقہ وارانہ سیاست کا متبادل دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کا ایک طبقہ اور ترنمول کانگریس اور بی جے پی اس کو دو جہتی مقابلہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ بنگال میں سہ رخی مقابلہ ہوگا۔

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور آئی ایس ایف کے صدیقی اس ریلی میں کلیدی تقریر کریں گے۔ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ریاستی سطح کے قائدین کے علاوہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپش بگھیل بھی اس ریلی میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی کانگریس اور بائیں بازو چاہتے تھے کہ راہل گاندھی یا پرینکا گاندھی واڈرا اس ریلی سے خطاب کریں، جس سے اس اتحاد کو تقویت ملے گی لیکن وہ کیرالہ انتخابات کے باعث اس ریلی سے دور ہیں۔ کیرالہ میں کانگریس کی زیرقیادت یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف کے مابین براہ راست مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ اس بار مغربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لئے 27 مارچ کو 30 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ یکم اپریل کو 30، 6 اپریل کو 31، 10 اپریل کو 44، سترہ اپریل کو 45، 22 اپریل کو 43 اور 26 اپریل کو 36 و 29 اپریل کو 35 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.