کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشک بنرجی کی قیادت میں وفد نے وزارت کے سکریٹری کو ہی میمورنڈم سونپ دیا ۔ سکریٹری کے ساتھ بات چیت میں ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ100 دن کے کام میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں، اگر ضرورت ہو تو سی بی آئی تحقیقات کریں، عدالت جائیں، لیکن ریاست کے واجبات کا تصفیہ کردیں ۔ریاست حکومت کی رقم کیوں روکی گئی ہے اس سلسلے میں سیکریٹریٹ کی جانب سے متضادات اطلاعات دی گئی ہے۔
ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ریاستوں سے جمع ہونے والی آمدنی کا صرف ایک حصہ ریاستوں کو بھجوایا جاتا ہےبنگال کے 17 لاکھ خاندانوں کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے کیونکہ مرکز 100 دن کے کام کے لئے رقم روک رہا ہے۔ لہٰذا بقایا 7 کروڑ روپے ان عام لوگوں کے مفادات کے پیش نظر ادا کئے جائیں۔ بقایا رقم کا تصفیہ کرنے کے لئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے وزیر اعظم اور متعلقہ وزارتوں کو خط بھیجے جارہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اس بات کا جواب نہیں دے سکے کہ دو سال سے رقم کیوں روکی گئی ہے۔
سکریٹری نے ترنمول کے وفد کو بتایا کہ وزیر صبح پارلیمنٹ میں تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کرنے کےلئے بہار چلے گئے۔ ریاستی وزیر برائے دیہی ترقی وزارت میں نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:WB CM Mamata Banerjee نندی گرام میں ہوئے حملے کو میں نے فراموش نہیں کیا ہے:ممتا بنرجی
سیکرٹری نے ارکان اسمبلی کو بیٹھ کر چائے اور کافی پینے کو کہا۔ لیکن ابھیشیک نے اس سے کہا، "ہم چائے اور کافی کے لیے نہیں آئے ہیں۔ ہم واجبات کو حل کرنے کے عزم کے خواہاں ہیں۔ اس کے بعد ترنمول کے 25 ارکان اسمبلی دوپہر دو بجے کے قریب کرشی بھون میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔