ETV Bharat / state

Bhupatinagar Bomb Blast ترنمول کانگریس کے رہنما کے مکان میں دھماکہ، تین افراد ہلاک - مدنی پور ضلع کے بھوپتی نگر

مدنی پور ضلع کے بھوپتی نگر تھانے کے تحت ارجن نگر گاوں میں واقع ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر کے مکان میں ہوئے دھماکے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔Bhupatinagar Bomb Blast

ترنمول کانگریس کے رہنما کے امکان میں دھماکے میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 11:24 AM IST

مدنی پور: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔TMC Booth President Body Recovered In Bhupatinagar Bomb Blast Incident Before Abhishek Banerjee Rally

ترنمول کانگریس کے رہنما کے امکان میں دھماکے میں تین افراد ہلاک

اسی درمیان مدنی پور ضلع کے بھوپتی نگر تھانے کے تحت ارجن نگر گاوں میں واقع ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر کے مکان میں ہوئے دھماکے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ شپ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما اور بوتھ صدر راج کمار منا کے مکان میں زبردست دھماکہ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔دھماکے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی۔

جائے وقوع سے چند قدم کے فاصلے پر ترنمول کانگریس کے رہنما راج کمار منا کو شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا پایا گیا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں مزید دو افراد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت دیو کمار منا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Leader Shot Dead ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل

دوسری طرف مدنی پور ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما تنمر گھوش نے کہاکہ اس واقعے سے پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ واقعے سے متعلق ان کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔پولیس ہی واضح طور پر کچھ بتا سکتی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ پنچایت انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت اسلحہ اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔یہ دھماکہ بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بم دھماکے کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں بم دھماکے ہوئے ہیں ان تمام واقعات کی این آئی اے جانچ ہونی چاہئے۔ TMC Booth President Body Recovered In Bhupatinagar Bomb Blast Incident Before Abhishek Banerjee Rally

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.