ترنمول کانگریس Trinamool Congress نے آئندہ 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات Kolkata Municipal Corporation Pollsکے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔ فرہاد حکیم Firhad Hakim کے ساتھ چھ اراکین اسمبلی کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کولکاتا سے رکن پارلیمان مالا رائے کو بھی کارپوریشن کے انتخابات میں امیدوار بنایا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے آج کولکاتا کارپوریشن کے 144 وارڈوں میں سے 126 وارڈوں کے لئے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سدیپ بندھوپادھیائے نے کہا کہ آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن کا انتخاب ہونے والا ہے۔ پارٹی نے 126 وارڈوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ باقی 18 وارڈ دوسری شریک جماعتوں کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی فہرست میں خواتین اور اقلیتوں کو خصوصی جگہ ملی ہے۔اس میں 87 موجودہ کونسلروں کو جگہ ملی ہے۔جبکہ 39 موجودہ کونسلروں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 80 مرد اور 68 خواتین کو امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس کی امیدواروں کی فہرست میں 126 میں صرف 23 اقلیتی امیدوار شامل ہیں جن میں 2 امیدوار عیسائی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سدیپ بندھوپادھیائے کا دعوی ہے کہ امیدواروں کی فہرست میں ہر طبقے کے لوگوں کو جگہ ملی ہے۔
2021 اسمبلی انتخابات کے بعد ایک شخص ایک عہدے کے اصول پر پارٹی نے کام کرنے کی بات کی تھی۔ اسی لئے ایسا کیا جا رہا ہے کہ ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو اس بار مئیر نہیں بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ان کی امیدواری کو لیکر بھی یہ واضح نہیں ہے لیکن ان کو ایک بار پھر امیدوار بنایا گیا ہے۔وہیں ترنمول کانگریس نے مئیر کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔الیکشن کے نتائج کے بعد پارٹی اس کا فیصلہ کرے گی۔