مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے ریاست کے تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاسی جھڑپوں میں اب تک متعدد لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ حساس ضلع شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے شمالی دمدم کے وارڈ نمبر 34 میں دیوار پر انتخابی نعرہ لکھنے کے معاملے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ جھڑپ میں بی جے پی کی امیدوار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اتر دمدم کے وارڈ نمبر 34 میں چند نامعلوم افراد نے ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ نظام الدین کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان احتجاج کرنے لگے۔
جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں بی جے پی کی امیدوار ارچنا مجمدار بھی شامل ہیں۔ پولیس اور آر سی ایف نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ نظام الدین نے کہا کہ چند شرپسندوں نے میرے گھر پر حملہ کیا۔ اس حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر بھی حملہ کیا گیا۔
وہیں، بی جے پی کے رہنما منٹو داس کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما پر حملے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے دیوار پر انتخابی نعرہ لکھنے والے بی بی جے پی کے کارکنان پر راڈ اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
شمالی 24 پرگنہ : ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ - اردو خبر
شمالی 24 پرگنہ کے شمالی دمدم کے وارڈ نمبر 34 میں دیوار پر انتخابی نعرہ لکھنے کے معاملے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں بی جے پی کے امیدوار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔