مغربی بنگال میں اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی جاری ہے ۔
دوسری طرف انتخابی تشہیر کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
بردواں ضلع کے گلسی کے بلاک1 میں بی جے پی خواتین ونگ کے جلسے کی تیاریوں میں بی جے پی کے حامیوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔
شرپسندوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کا ایک گروہ نے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر کا کہا کہ بی جے پی کے حامی علاقے میں پارٹی کا جھنڈا,بینر اور فیسٹون لگا رہے تھے تبھی شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامی اور شرپسندوں نے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا ہے۔
بی جے پی کے رہنما نے حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما نورالحسن نے کہا کہ بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروہ تصادم میں بی جے پی کے حامی زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔