ETV Bharat / state

بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ - واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی

جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور راج پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں ترنمول کانگریس کے سابق کاونسلر پر حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

حامیوں کے درمیان جھڑپ
حامیوں کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 2:17 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور راج پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں چند نامعلوم افراد نے ترنمول کانگریس کے سابق رہنما اجیت منڈل پر حملہ کر دیا۔

حامیوں کے درمیان جھڑپ
حامیوں کے درمیان جھڑپ

شرپسندوں نے کاونسلر اور ان کے رشتہ داروں کی زبردست پٹائی کر کے فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

کاونسلر اور ان کے رشتہ داروں پر حملے کی خبر منظر عام پر ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے کارکنان کو ہدف بنایا، اس دوران دونوں جانب سے جم کر جھڑپ ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بی جے پی کے چند حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، وہ تمام جھڑپ میں ملوث تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما شفیق منڈل نے کہا کہ سابق کاونسلر اجیت منڈل اور ان کے رشتہ داروں پر حملہ کرنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کا مقصد ہی علاقے کے پر امن ماحول کو کسی بھی طرح بگاڑانا ہے، اسی مقصد کے یہ سب کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کے حامیوں نے ہمارے لوگوں پر حملہ کیا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی کی ہے، ترنمول کانگریس کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.