ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، 5 زخمی

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 3:22 PM IST

ندیا ضلع کے ہس کھالی علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، 5 زخمی
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، 5 زخمی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے چار مہینہ گزر جانے کے باوجود بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے بیشتر اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ندیا ضلع کے ہس کھالی علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سبوج ساتھی ترقیاتی منصوبوں کے تحت طالبات کو مفت سائیکل دی جاتی ہے لیکن ضلع میں اس منصوبے میں بدعنوانی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

اسی معاملے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامی آپس میں لڑ پڑے۔ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو شانتی پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Bandh: کسانوں کا 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اور آر اے ایف جوانوں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.