کولکاتا:مغربی بنگال کے کھڑگپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس کا ایک کے ایک اسٹیشن پر لوگوں نے خیرمقدم کیا ، لوگوں میں جوش و خرو ش تھا مگر لگتا ہے کہ یہ مناظر دیکھ کر ممتا بنرجی کو دکھ ہوا ہے ۔لوگوں کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتی ہیں ۔اس لئے پتھراو کیا جارہا ہے۔TMC And BJP Engaged In Ward Of War After Stone Pelting On Vande Bharat Express
گھوش نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ریاست کے لوگوں کی بدنامی ہو رہی ہے۔ دیسی تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، ہم نے یہ سیمی بلٹ ٹرین بنائی ہے۔کیا یہ ٹرین ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا نہیں کرے گی ۔کیا ہم دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے۔اس طرح کے واقعات سے بنگال کی بدنامی ہوئی ہے۔بنگال حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
مالدہ میں پتھراو کے بعد ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ٹویٹر پر اس واقعہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے لکھاکہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ملک کا فخر بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کیا گیا۔ کیا یہ افتتاح کے دن جئے شری رام کے نعروں کا بدلہ تو نہیں ہے؟ میری وزیر اعظم اور وزیر ریلوے سے درخواست ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو دی جائے تاکہ مجرموں کو پکڑ کر سزا دی جا سکے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتا مجمدار نے بھی شوبھند کے لہجے میں یہی شکایت کی۔
دوسری جانب ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ وندے بھارت ایکسپریس یا کسی ٹرین پر اس طرح پتھراؤ نہیں کیا جانا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ یہ کس نے کیا؟ جو لوگ صبح سے ہی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں کہیں یہ ان کی سازش تو نہیں ہے تاکہ بنگال حکومت کو بدنام کیا جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اترپردیش میں بھی ہوچکے ہیں ۔تین مرتبہ اترپردیش میں ٹرین پر حملہ ہوچکا ہے۔میرا ماننا ہے کہ اس طرح کے واقعات کہیں بھی نہیں ہونی چاہیے۔ٹرینیں غصہ دکھانے کی جگہ نہیں ہیں۔اس طرح کے واقعات کہیں بھی گنجائش نہیں ہے۔پولس انتظامیہ اس کی جانچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Stones Pelting at Vande Bharat Express وندے بھارت ایکسپریس پر ایک بار پھر پتھراؤ
منگل کی دوپہر نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن کے داخلی دروازے پر وندے بھارت ایکسپریس سے اینٹوں کے ٹکرے سے پتھراو کیاگیا اس میں C6، C3 کمروں کو نقصان پہنچا۔ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔ اس واقعہ سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ 30 دسمبر کو ہوڑہ میں بندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے دن، کچھ بی جے پی ممبران اسمبلی نے ممتا بنرجی کو دیکھ کرجے سری رام کے نعرے لگائے تھے۔ احتجاج میں، ممتا نے تقریب میں مرکزی سٹیج پر نہیں گئی۔اسی وجہ سے پتھراو کے واقعے کو اس سے جوڑا جارہا ہے۔TMC And BJP Engaged In Ward Of War After Stone Pelting On Vande Bharat Express