ETV Bharat / state

Royal Bengal Tiger Census: رائل بنگال ٹائیگرز کے گنتی کے لیے سندربن میں کیمرے نصب

ریاستی محکمہ جنگلات نے رائل بنگال ٹائیگرز کے شماری Royal Bengal Tiger Census کے لئے سندربن کے مختلف علاقوں میں کیمرے نصب کرائے گئے ہیں تاکہ شیروں کی درست تعداد پتہ چل سکے۔

camera trapping begins in Sundarbans for Tiger census
رائل بنگال ٹائیگرز کے شماری کے لیے سندربن میں کیمرے نصب
author img

By

Published : Dec 7, 2021, 3:34 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع سندربن اپنی منفرد و دلکش مناظر کے ساتھ رائل بنگال ٹائیگرز Royal Bengal Tigers کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

خلیج بنگال سے متصل سندربن جنگل منگورو جنگل Sundarban Mangrove Forest جتنی خوبصورت ہے۔ اس سے زیادہ خطرناک بھی ہے۔

مغربی بنگال محکمہ جنگلات نے پانچ دسمبر سے سندربن جنگل میں رائل بنگال ٹائیگرز کے شماری Royal Bengal Tiger Census کے کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ جنگلات نے شیروں کی نشاندہی اور اصل تعداد معلوم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کرائے ہیں تاکہ کام آسان ہو سکے۔

محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر جیسن جسٹین نے کہاکہ سندربن جنگل میں شیروں کے شماری کے کاموں کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور کل سے کام شروع ہو جائے گا۔'

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ اس کام کے لیے جدید آلات کے استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے ریڈیو کالر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے شیروں کے شماری کا کام آسان ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شماری کا کام مکمل ہونے تک شیروں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے، امید کی جا سکتی ہے کہ رائل بنگال کی تعداد پہلے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔'

واضح رہے کہ سندربن میں رائل بنگال ٹائیگرز کی تعداد تقریباً ساڑھے چودہ سو کے قریب ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.