ETV Bharat / state

Jadavpur University Student Case طالب علم کی موت کے معاملے میں گرفتار تین نوجوان 12دن کےلئے پولس تحویل میں

کولکاتا کے علی پور کی عدالت نے جادوپور یونیورسٹی واقعہ میں گرفتار تین طالب علموں کو 12 دن کی پولس تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ تینوں 31 اگست تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔

طالب علم کی موت کے معاملے میں گرفتار تین نوجوان 12دنوں کےلئے پولس تحویل میں

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 8:04 PM IST

کولکاتا: ہفتہ کو جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد جانچ افسران کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو سرکاری وکیل نےکہا کہ ان تینوں میں کامیابی کے ساتھ جرم کو انجام دیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیر حراست افراد اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بیان میں تضاد ہے۔ یہ تینوں ملزمان تفتیش کا رخ بدلنا چاہتے ہیں۔

شیخ نسیم اختر، جادو پور یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھے، ہمانشو کرماکر، سابق طالب علم شعبہ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس اور جادو پور یونیورسٹی کے چوتھے سال کے طالب علم ستیہ برت رائے کو جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس انہیں ہفتہ کو علی پور کی عدالت میں پیش کرکے اپنی تحویل میں لینا چاہتی تھی۔ وکیل نے کہا کہ ان تین لوگوں کے نام جادو پور میں طالب علم کی موت کے واقعہ میں ایک اور ملزم کے بیان سے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ہاسٹل میس کے انچارج افسر سے بھی بات کی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہاں سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ تینوں گرفتار افراد کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد پوچھ گچھ کے دوران اپنے سوالات کے جوابات دے بھی رہے ہیں۔ مگر آخر میں وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ’’میں جائے وقوعہ پر نہیں تھا۔‘‘ اس سے ملزم کے بیانات میں عدم مطابقت واضح ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے کافی مہارت کے ساتھ جرم کا ارتکاب کیا ہے۔گرفتار افراد کے وکلاء نے جواب میں کہا کہ ان تینوں افراد کو بطور گواہ بلا کر گرفتار کیا گیا ہے۔ وکلا کا دعویٰ ہے کہ پولیس جس کو چاہے گرفتار کر رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو سب کو گرفتار کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی عدالت میں ان طلباء کے میرٹ اور مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose گورنر کی جلد سے جلد کارگزار وائس چانسلر کی تقرری کی یقین دہانی

درت ستیہ برت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب بھی انہیں بلایا جاتا ہے وہ حاضر ہوتے ہیں۔ واقعہ کے بعد نسیم گھر چلا گیاتھا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے دادا کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ اس لیے نسیم کو گھر جانا پڑاتھا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم جج نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.