موصولہ اطلاع کے مطابق ڈائریکٹروریٹ آف ریونئو اینٹلی جینس نے ضلع سلی گوڑی تھانہ علاقے میں چھا پہ ماری کے دوران ایک مکان میں چھاپہ ماری مہم کے دوران تین افراد کوگرفتار کرکے ان کے پاس سے دس کیلو سے زاید غیرملکیسونے کے بسکیٹ بر آمد کیے ۔
ڈائریکٹروریٹ آف ریونئو اینٹلی جینس کاکہناہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ہوٹل کے کمرے میں چھاپہ ماری مہم چلاکر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان کے پاس سےدس کیلو سے زاید غیرملکی سونے کے بسکیٹ بر آمد کیے گیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بر آمد شدہ غیر ملکی سونے کے بسکیٹ کی قیمت تقریباًساڑھے تین کروڑ روپےسے زائد ہے۔ غیر ملکی سونے کے بسکیٹ کو بھوٹان کے راستے سلی گوڑی لایا گیا اور اسے دہلی لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
ڈائریکٹروریٹ آف ریونئو اینٹلی جینس کے مطابق تینوں گرفتار افراد کو ضلع عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں مزید تفتیش کے لیےریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔
نہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔اس کیس میں مزید گولوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ ہماری ٹیم مغربی بنگال پولیس اور ایس ایس بی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ تینوں افراد کوریمانڈ میں لیاگیاہے۔ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے گیے جس کی بنیاد پر جج نے انہیں ریمانڈ میں دینے کا حکم
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ضلع سلی گوڑی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب کثیر تعداد میں غیرملکی سونے کے بسکیٹ کے اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سلی گوڑی میں ہی ڈائریکٹروریٹ آف ریونئو اینٹلی جینس نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے غیرملکی سونے کے بسکیٹ بر آمد کیے گیے تھے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے قریب واقع ضلع سلی گوڑی اور اس کے اطراف اکثروبیشتر غیرملکی سونے کے اسمگلنروں کی گرفتاری عمل میں آتی رہتی ہے۔