مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے آنے کی رفتار سست پڑنے کے باوجود یومیہ ساڑھے تین ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 69 بالی گنج کے رونالڈ روڈ کے ایک اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں رہنے والے چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپارٹمنت کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 79 کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ کے ایک اپارٹمنٹ کے دوسری منزل کے ایک فلیٹ میں رہنے والے چار افراد کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ صحت نے اپارٹمنٹ کی پہلی اور دوسری منزل کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا۔
دوسری طرف ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کورونا ویکسین لگائیں گے۔
ویکسین لگانے کے بعد ریاستی وزیر فرہاد حکیم پر ڈاکٹرز کی ایک سال تک نظر رہے گی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ویکسین لگانے کے بعد جسم میں کس طرح کی تبدیلی آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 80 ہزار 445 تک پہنچ گئی ہے.
مزید پڑھیں:
پرولیا میں ماؤنوازوں کے پوسٹر سے دہشت
جبکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 329 ہو گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار سات کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا کے مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔