ETV Bharat / state

Sealdah Road Accidentسیالدہ فلائی اوور پر حادثے میں تین افراد کی موت - مغربی بنگال کی خبریں

دسہرہ کی رات سیالدہ فلائی اوور پربس کے ذریعہ ٹکر مارے جانے کی وجہ سے 3نوجوانوںکی موت ہوگئی ہے ۔دسمی کی رات ودیا پتی پل پر ایک لاپرواہ پرائیویٹ بس نے 6 راہگیروں کو ٹکر مار دی۔ ان میں سے 3 کی موت ہو گئی ہے ۔ موچی پارہ تھانے کی پولیس نے اس واقعہ میں قاتل بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔Sealdah Road Accident

سیالدہ فلائی اوور پر حادثے میں تین افراد کی موت

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 7:47 PM IST

کولکاتا:پولس ذرائع کے مطابق 6 نوجوانوں کا گروپ ودیا پتی پل کے راستے این آر ایس سے راجا بازار کی طرف جا رہا تھا۔ اس وقت این آر ایس کی سمت سے آنے والی روٹ بس نمبر 46 نے پہلے سگنل پر ایک مسافر کو اٹھایا۔ پھر بس کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بس سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا اور پل کی ریلنگ سے ٹکرا گیا۔Three Killed In A Road Accident AT Sealdah Flyover In Kolkata

سیالدہ فلائی اوور پر حادثے میں تین افراد کی موت
سیالدہ فلائی اوور پر حادثے میں تین افراد کی موت

اس وقت وہ 6 نوجوان اور خواتین ریلنگ کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ وہ بھی بس کی زد میں آ گئے۔ 18 سالہ ادیتی گپتا کی بس کی زد میں آکر موقع پر ہی موت ہوگئی۔ راہول کمار پرساد (30) اور نندنی کماری (18) بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Platform Ticket Price Increases پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ

اہل خانہ کے مطابق صرف 10 ماہ قبل ہی 30 سالہ راہل کی شادی ہوئی تھی۔ گھر میں ایک ماہ کا بیٹا بھی ہے۔ راہل ایک موبائل شاپ میں منیجر کے طور پر کام کرتا تھا۔راہل اپنی بھابھی، بھائی اور چچا کے ساتھ دشمی کی رات باہر گیا تھا۔مگر وہ افسوس ناک حادثہ کا شکار ہوگیا۔راہل کی بیوی نیلم گپتا ابھی تک اپنے شوہر کی موت کی خبر سے لاعلم ہے۔ دوسری طرف اہل خانہ نے شکایت کی کہ ایس ایس کے ایم اسپتال میں رات کے وقت کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔Three Killed In A Road Accident AT Sealdah Flyover In Kolkata

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.