ضلع مالدہ کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ارنب چٹرجی نے کہا کہ 'کل شام چک بہادر سے یہ بچے کشتی کے ذریعہ پڑوس کے گاؤں میں مورتی وسرجن دیکھنے کے لیے گئے تھے۔'
کلیا چک بلاک 3 کے بی ڈی او نے بتایا کہ 'گنگا ندی میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ تاہم کشی میں سوارتین خواتین اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ہلاک ہوئے بچوں کی عمر بالترتیب 6, 9 اور 11 برس ہے۔ ان میں سے دوسگے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو مہانندی ندی میں مالدہ سے کٹیہار کی جانب جارہی ایک کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے 9 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کشتی میں 80 افراد سوار تھے۔