مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 24 نومبر سے چھ ٹیموں پر مشتمل بنگال ٹی-20 کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے بعد بھارت میں انعقاد ہونے والے یہ پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا، لیکن کولکاتا کے میدان میں کرکٹ کی پہلی گیند پھینکی جانے سے پہلے ہی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق ایسٹ بنگال کے کرکٹر ابھیشک، موہن بگان کلب کے ریتک اور کلکتہ کسٹم کے دیپو چٹرجی کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تینوں کرکٹروں کے علاوہ کرکٹ ایسوسی ایش آف بنگال کے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر بھی اس وباء سے متاثر ہیں۔
سی اے بی کے مطابق چند کھلاڑیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور منتظمین کے لئے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگال ٹی-20 بھارت کا یہ پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا اور اسے کامیاب بنانے میں کوئی کسر چھوڑنے کی گنجائش نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا مثبت پائے جانے والے کرکٹروں کو سی اے بی کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ٹی کے موہن بگان نے کیرالہ بلاسٹرز کو 1-0 سے شکست دی
واضح رہے کہ بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے کپتان ابھیمنو ایشورن کو کورونا مثبت پایا گیا تھا لیکن 24 گھنٹوں کے بنگال کے مزید تین کرکٹروں کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔