ETV Bharat / state

جادھوپور یونیورسٹی کے پروفیسر کو دھمکی آمیز فون کال

کولکاتا کے جنوب میں واقع جادھوپور یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پروفیسر کو دھمکی آمیز فون کال کرنے والے ایک طالب علم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین قسم کا معاملہ ہے۔ اس پر خاموشی یا پھر ڈانٹ پھٹکار لگا کر چھوڑ دینے سے کام نہیں چلےگا۔

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 1:19 PM IST

Threatening phone call to Jadavpur University professor
جادھوپور یونیورسٹی کے پروفیسر کو دھمکی آمیز فون کال

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع جادھوپور یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک طالب علم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ جادھوپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سرینجن داس نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکانیکل انجینئرنگ شعبے کے دوسرے سال کے طالب علم کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ میکانیکل انجینئرنگ شعبے کے دوسرے سال کے طالب علم پر اپنے ایک پروفیسر کو دھمکی آمیز فون کال کرنے کا الزام ہے۔

دراصل میکانیکل شعبے کے پروفیسر ترون کانتی نسکر کو فون کرکے دھمکی دی گئی ہے۔ جس پر پروفیسر نے تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں فون کرنے والے طالب علم کا بھی نام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس پر خاموشی یا پھر ڈانٹ پھٹکار لگا کر چھوڑ دینے سے کام نہیں چلےگا۔ اسی وجہ سے طالب علم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طالب علم کو 24 گھنٹوں کے اندر وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس پر وہ تحریری یا پھر اجلاس کے دوران اپنا جواب درج کرا سکتا ہے۔

جادھوپور یونیورسٹی کے پروفیسر ترون کانتی نسکر کا کہنا ہے کہ میکانیکل شعبے کے دوسرے سال کے طالب علم سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ دراصل 19-2020 سیشن میں طالب علم کی حاضری کو لےکر انہوں نے پھٹکار لگائی تھی۔ پریکٹیکل کلاسز کے دوران اس طالب علم نے بدتمیزی بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کی تمام غلطیوں کو میں نظرانداز کرتا رہا۔ میں نے اس کے خلاف کبھی کوئی شکایت نہیں کی۔ پروفیسر کے مطابق شکایت درج نہ کرانا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔ اگر اس وقت ہی طالب علم کے خلاف شکایت کر دیتا تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.