ETV Bharat / state

'ترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں' - کانگریس

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ریاست کا ماحول بگاڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔

aترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں
ترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دل بدل کے کھیل میں ابتدائی نقصان اٹھانے کے باوجود مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں کھڑی ہے۔

ترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں
ترنمول کانگریس اور بی جے پی ماحول کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں

امت شاہ، پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت تمام اعلیٰ رہنما ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد نے بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس پانے کی کوششیں تیز کردی ہے۔ سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے مالدہ ضلع میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ہی بی جے پی کو مضبوطی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے وہ ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور امید ہے فروری میں یہ کام بھی پورا ہو جائے گا۔ محمد سلیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی سے اب تھک چکے ہیں اور اب انہیں ایک مضبوط متبادل کی تلاش ہے۔ واضح رہے کہ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم ان دنوں مالدہ ضلع کے دورے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.