ETV Bharat / state

مسلم انسٹیٹیوٹ 118 سالہ قدیم ادبی و ثقافتی مرکز - مغربی بنگال نیوز

کولکاتا میں متعدد ملی ادارے ہیں جو برسوں سے مختلف طرح کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کولکاتا کا ایسا ہی ایک ملی ادارہ دی مسلم انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ 118 برسوں سے ثقافتی و ادبی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ادارے کی طرف سے تعلیمی ادبی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کھیل کود کے فروغ کے لئے بھی ادارہ کام کرتا ہے۔ ادارے کی جانب سے طلبا کے لئے مقابلہ ذاتی امتحانات اور نصابی تعلیم کے لئے کوچنگ کا بھی نظم ہے۔ طلباء کے مطالعہ کے لئے ایک شاندار لائبریری بھی ہے۔ مسلم انسٹیٹیوٹ ایک غیر سیاسی ادبی و ثقافتی مرکز ہے۔

the muslim institute
مسلم انسٹیٹیوٹ
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:51 PM IST

کولکاتا کا 118 سالہ قدیم ادارہ دی مسلم انسٹیٹیوٹ اپنی ادبی ثقافتی اور تعلیم سرگرمیوں کے لئے پوری ریاست میں مقبول ہے۔ اس ادارے کی تاریخ بہت شاندار رہی ہے۔ ایک زمانے میں اس ادارے کا رکن ہونا باعث فخر ہوا کرتا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس ادارے سے کئی بڑے نام جڑے رہے۔ ایک زمانے مسلم انسٹیٹیوٹ اپنی ادبی ثقافتی اور مباحثوں کے لئے کافی مقبول تھا۔ موجودہ مدرسہ عالیہ اس زمانے کلکتہ مدرسہ کہلاتا تھا۔ 1902 میں دی مسلم انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

کلکتہ مدرسہ کے طلبا کے لئے ایک ڈیبیٹ سوسائٹی کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ جسے دیکھتے ہوئے کلکتہ مدرسہ کے احاطے میں ہی اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس زمانے میں دو مسلم ادارے جن میں پڑھے مسلم نوجوان شامل تھے۔ مسلم ڈیبیٹ سوسائٹی اور سوسائٹی فار میچول امپرومنٹ آف ینگ مین میں پڑھے مسلم نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد جو قوم ملت کی بہتری پر کام کر رہے تھے۔

بعد میں ان دونوں تنظیموں کا الحاق ہو گیا اور جولائی 1902 میں کلکتہ مسلم انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔ مدرسہ عالیہ کے اس وقت کے ہیڈ ماسٹر آر اے اسٹارک پہلے صدر ڈاکٹر ڈینسن روز خزانچی اور مولوی کمال الدین احمد پہلے سیکریٹری بن گئے۔

بہت جلد مسلم اشرافیہ میں اس کی مقبولیت بڑھتی گئی۔اس ادارے کے رکن بننے میں لوگ فخر محسوس کرنے لگے۔ کئی معروف شخصیات اس ادارے سے جڑے۔ معروف مسلم دانشور اور عبقری شخصیات اس ادارے جڑے ان میں اے کے فضل الحق جو بنگال کے عظیم رہنما میں شمار کئے جاتے ہیں۔

خواجہ سر نظام الدین اور شہید شہروردی حسین شامل ہیں۔ 1947 میں مدرسہ عالیہ کے احاطے میں دو منزلہ عمارت بنائی گئی جو آج دی مسلم انسٹیٹیوٹ کے طور پر قائم ہے اور اب تک ادبی، ثقافتی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

آج یہ ادارہ مختلف طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ خصوصی طور پر اس کی ادبی و تعلیمی سرگرمیاں بہت اہم ہیں۔ اس کے علاوہ اردو زبان و ادب کے فروغ میں بھی اس ادارے کا اہم رول رہا ہے۔

دی مسلم انسٹیٹیوٹ اردو مشاعرے کے لئے ایک زمانے میں کافی مقبول تھا۔ مرزا غالب کے کلکتہ قیام کے دوران جو مشاعرہ ہوا تھا وہ اسی احاطے میں ہوا تھا۔ گرچہ اس وقت اس ادارے کی علیحدہ حیثیت نہیں تھی بلکہ یہ مدرسہ عالیہ کا ہی حصہ ہوا کرتی تھی۔

دی مسلم انسٹیٹیوٹ کے موجودہ جنرل سیکریٹری نثار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسلم انسٹیٹیوٹ گزشتہ 118 برسوں سے ادبی تعلیمی و فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کی تعلیمی اور ادبی سرگرمیاں بہت ہی فعال ہے۔ خصوصی طور پر اردو زبان و ادب کے حوالے سے اس ادارے کی کارکردگی بہت اہم رہی ہے۔

اس ادارے میں کئی سب کمیٹیاں ہیں جن کے میں کھیل کود، ادبی، ڈیبیٹ سوسائٹی لائبریری سیکشن ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے گذشتہ کئی برسوں سے طلبا کے لئے مقابلہ ذاتی امتحانات کے لئے خصوصی لائبریری قائم کی ہے۔

نصابی تعلیم کے لئے بھی کوچنگ کا انتظام ہے۔ طلبا کو ہم اسکالر شپ بھی دیتے ہیں۔ ڈارامے کے فن خو فروغ دینے کے لئے بھی ہم کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر یو پی ایس سی کے لئے یہاں کوچنگ کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ساتھ ہماری اس سلسلے میں بات ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد ہم کام شروع کر دیں گے۔ مسلم انسٹیٹیوٹ میں ایک شاندار لائبریری بھی ہے۔

مزید پڑھیں:

بی ایس ایف آفیسر 14 دنوں تک کے لئے سی بی آئی کی تحویل میں

لائبریری سیکریٹری نور الدین نے بتایا کہ مسلم انسٹیٹیوٹ کی لائبریری میں تمام طرح کی مقابلہ ذاتی امتحانات کے لئے تمام اقسام کی کتابیں موجود ہیں۔ اگر یہاں زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کلاسز شروع ہوتے ہیں تو اس کے لئے کتابیں یہاں پہلے سے ہی موجود ہیں لہذا یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والوں کو یہاں سے تمام ضروری مواد بہ آسانی مل جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.