ETV Bharat / state

Bengal Political Violence: 'مرحوم محرم شیخ جنوبی 24 پرگنہ کے سب سے مشہور رہنما تھے' - west bengal news

رکن اسمبلی شوکت ملا نے شرپسندوں کی فائرنگ (Bengal Political Violence) میں ہلاک ہونے والے محرم شیخ (Muharram Sheikh) کو جنوبی 24 پرگنہ کا سب سے مشہور رہنما قرار دیتے ہوئے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مرحوم محرم شیخ جنوبی 24 پرگنہ کے سب سے مشہور رہنما تھے: رکن اسمبلی شوکت ملا

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 1:23 PM IST

Updated : Nov 21, 2021, 4:32 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے یوتھ ترنمول کانگریس کے رہنما محرم شیخ کے قتل (Muharram Sheikh murder case) کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی.

مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ محرم شیخ ضلع کا مقبول ترین رہنما تھے اور اسی وجہ سے انہیں مارا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان کے رہتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو کھل کر سیاست کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا. ان کے ایک کہنے پر سینکڑوں لوگ جمع ہو جاتے تھے. یہ سب اپوزیشن جماعتوں کو اچھا نہیں لگتا تھا.

رکن اسمبلی شوکت ملا کے مطابق ان کی موت سے ضلع ترنمول کانگریس کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے. ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں.

دوسری طرف بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور موجودہ رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے کہا کہ کون سی اپوزیشن پارٹی. جنوبی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کوئی نہیں ہے. ترنمول کانگریس میں باندرونی اختلافات عروج پر ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے.

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کو ان کے ہی گھر کے سامنے گولی مار دی. ہسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہو گئی.

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما کو شدید زخمی حالت میں پہلے کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا. تشویشناک حالت میں انہیں کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی.

Last Updated : Nov 21, 2021, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.