ETV Bharat / state

گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے: موسم بینظیر

رکن پارلیمان موسم بے نظیرنے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے سے قبل ہی ممتا بنرجی نے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ تیار کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل ہی اس کا بلو پرنٹ تیار کرلیا تھا۔

گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے
گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 5:00 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں دوارے سرکار کیمپ کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جس طرح سے ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے

انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے ہی اس کا بلو پرنٹ تیار کیا جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مالدہ: پنچایت پردھان کو ہٹانے کے لیے ترنمول نے بی جے پی کی مدد لی

ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ریاست مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان میں تاخیر ہوئی ورنہ بہت پہلے ہی یہ سب منظر عام پر آ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دنوں کے اندر پانچ کروڑ افراد بالخصوص خواتین کا ان ترقیاتی منصوبوں سے جڑنا یہ بتاتا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منصوبہ گھر گھر سرکار کامیاب رہا۔

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے دوارے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران خواتین کی ریکارڈ بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ لوگ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.