ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کلب میں اقتدار کی لڑائی پہنچی عدالت، حساب و کتاب پیش کرنے کا فرمان - kolkata high court

130 سالہ تاریخی محمڈن اسپورٹنگ کلب ان دنوں اقتدار کی لڑائی میں عدالت میں پہنچ گیا ہے۔ کلب کے سابق جنرل سکریٹری نے بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا ہے جس پر کولکاتا ہائی کورٹ نے کلب کو 2014 سے اب تک کے مالی حساب و کتاب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

wb_kol_02_calcutta high court directed mohammedan sp club to give financial audit from 2014 to tell date_rtu_7204837
محمڈن اسپورٹنگ کلب میں اقتدار کی لڑائی پہنچی عدالت، حساب و کتاب پیش کرنے کا فرمان
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 1:30 PM IST

کولکاتا کے شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ کلب میں اقتدار کی لڑائی اب عدالت تک پہنچ چکی ہے۔ کلب کے سابق جنرل سکریٹری نے ذمہ داران پر مالی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے محمڈن اسپورٹنگ کلب کو 2014 سے اب تک کے مالی حساب و کتاب کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کولکاتا کا ایک اور تاریخی و ملی ادارہ بدعنوانی کے الزامات کے سبب خبروں میں ہے۔ 130 سالہ قدیم اس فٹ بال کلب میں مالی بدعنوانی اور بد انتظامی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کلب کے ایک سابق عہدے دار اور موجودہ عہدے داران کے درمیان اقتدار کی جنگ میں ایک دوسرے پر بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

wb_kol_02_calcutta high court directed mohammedan sp club to give financial audit from 2014 to tell date_rtu_7204837
محمڈن اسپورٹنگ کلب کا ڈریس

کلب کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم نے کولکاتا ہائی کورٹ میں 13 اپریل کو عرضی دائر کی تھی جس میں انہوں محمڈن اسپورٹنگ کلب میں انتظام و انتصرام میں بے ضابطگیوں اور غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ 2010 سے 2016 تک کلب کے اکاؤنٹ سے سیلف چیک کے ذریعے بڑی رقم متعدد بار نکالی گئی ہے جس کی جانچ کا انہوں نے مطالبہ کیا ہے۔

وسیم اکرم کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کولکاتا ہائی کورٹ نے محمڈن اسپورٹنگ کلب کو ہدایت دی ہے کہ 2014-15 سے اب تک کا مالی حساب وکتاب پیش کیا جائے، ساتھ ہی کلب کو ارکان کی ایک فہرست جمع کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب کی طرف سے پیروی کرنے والے ایڈووکیٹ ربیع الاحمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے سابق جنرل سکریٹری شیخ وسیم اکرم کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے ہمیں 2014 سے اب تک کے مالی حساب و کتاب پیش کرنے کی ہدایت دی ہم اس کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہم الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں۔ کلب میں اصول کے مطابق الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن ہوتے رہے ہیں لیکن کوئی پینل سامنے نہیں آتا تھا، یہی وجہ ہے کہ سلیکشن کرنا پڑتا تھا۔

عدالت نے ہمیں جو بھی ہدایت دی ہے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے سابق جنرل سکریٹری وسیم اکرم پر کلب میں مالی بدعنوانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شیخ وسیم اکرم نے اپنی چھ ماہ کی مدت کا حساب و کتاب نہیں دیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 30 جون کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.