کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پاتولی علاقے میں ایک بار پھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ پاتولی تھانہ علاقے میں واقع مورتی بنانے کے ایک خارخانے میں بھیانک آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
حادثہ کے بعد 5 فائر فائٹر نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔
ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگر آگ پر جلد قابو نہیں پایا جاتا تو آس پاس کے گھروں کو آگ کے شعلے اپنی لپیٹ میں لے لیتے۔ لوگوں نے بتایا کہ کارخانے میں پٹرول و دیگر اشیا ہونے کی وجہ سے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرگئی۔
آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن حادثہ میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ پاتولی تھانے کے آئی سی نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارخانے کے مالک سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاتولی علاقہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے تھے۔