ETV Bharat / state

مالدہ: بجلی چوری کی مخالفت پر جان لیوا حملہ - مالدہ میں مکان مالک پر جان لیوا حملہ

پولیس نے کہا کہ 'کرائے دار کمال حسین پر مکان مالک ربیل الحق بجلی چوری کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔'

مالدہ: بجلی چوری کی مخالفت پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:03 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے چانچل تھانہ کے خیرآباد علاقے میں کرائے دار نے بجلی چوری کی مخالفت کرنے والے مکان مالک پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس حملے میں مکان مالک ربیل الحق شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ 'کرائے دار کمال حسین پر مکان مالک ربیل الحق بجلی چوری کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'آج دن میں بھی دونوں کے درمیان بجلی چوری کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ کمال حسین نے ربیل الحق پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ربیل الحق زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔'

پولیس نے مزید کہا کہ 'کمال حسین پر جان لیوا حملے کرنے کی شکایت درج کر لی گئی ہے۔ وہ مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی حمایت میں آئی ننھی بچی، وزیراعظم سے قوانین واپس لینے کی اپیل کی

وہیں مکان مالک ربیل الحق کے بھائی معین الحق نے کہا کہ یہ تنازعہ تین برسوں سے چلا آ رہا ہے۔ کرائے دار نے اس سے پہلے بھی ہم پر حملہ کروا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم مفرور شخص کی گرفتاری چاہتے ہیں۔اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.