مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کانتھی کے بیج پور میں ممتا بنرجی کے جلسے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔تینوں کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس معاملے میں تیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دیگر لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے کہا کہ دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ حالات مکمل طور پر قابو میں ہے۔پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پوچھ گچھ کے لئے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ان میں سے بیشتر افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ چند لوگوں کو علاج کے لئے کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں نے جان بجھ کر جلسے سے پہلے ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں:
'بالغ افراد کو شادی اور مذہب تبدیل کرنے کی پوری آزادی ہے'
انہوں نے کہا کہ ہنگامہ کرنے کا مقصد ترنمول کانگریس کے جلسے میں خلل ڈالنا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
بی جے پی کے رہنما انوپ چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ہمارے جلوس حملہ کیا۔
اس حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد بی جے پی کے سرگرم کارکن ہیں۔