ETV Bharat / state

داخلہ سکریٹری کے عہدہ پر نندنی چکرورتی کی تقرری کے خلاف شبھندو ادھیکاری عدالت جائیں گے

Suvendu Adhikari Slam TMC Govt اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ نندنی چکرورتی کی بطور ہوم سکریٹری تقرری غیر قانونی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ شوبھندو ادھیکاری نے بتایا کہ وہ اس غیر قانونی تقرری کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

داخلہ سکریٹری کے عہدہ پر نندنی چکرورتی کی تقرری کے خلاف شبھندو ادھیکاری عدالت جائیں گے
داخلہ سکریٹری کے عہدہ پر نندنی چکرورتی کی تقرری کے خلاف شبھندو ادھیکاری عدالت جائیں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 7:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سیکریٹریٹ نے اتوار کو 2023 کے آخری دن ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نئے ہوم سکریٹری اور چیف سکریٹری کے ناموں کا اعلان کیا۔ دوسری طرف چیف سکریٹری ہری کرشنا دویدی ریٹائر ہو گئے اور انہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اقتصادی مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بی پی گوپالک کو ہوم سکریٹری سے چیف سکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ لیکن روایات کے برخلاف ریاستی انتظامیہ کو حیرت میں ڈالتے ہوئے سیاحت کی سکریٹری نندنی کو ہوم سکریٹری بنا یا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے بعد نئے ہوم سکریٹری نے پیر سے نبنو میں اپنے دفتر میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اب اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری نے ایک دن بعد اس تقرری کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

  • To ensure that the illegally appointed acting DGP of WB; Rajeev Kumar is allowed a free run, the WB Govt has now illegally posted a junior IAS officer; Nandini Chakravorty, as Principal Secretary; Home Department superseding 13 Additional Chief Secretaries and another 5 Principal… pic.twitter.com/oGwGn1Y1EF

    — Suvendu Adhikari • শুভেন্দু অধিকারী (@SuvenduWB) January 2, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عام طور پر، جب حکومت کسی فیصلے کا اعلان کرتی ہے، اپوزیشن لیڈر فوری طور پر ہینڈل پر اپنا احتجاج پوسٹ کرتے ہیں۔لیکن اس معاملے میں انہوں نے اپنے موقف کے اظہار میں تھوڑی تاخیر کی ہے۔ نندی گرام سے ممبرا سمبلی نے اتوار کو ہوم سکریٹری کی تقرری کے 48 گھنٹے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق نندنی کو ہوم سکریٹری مقرر کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر نے کئی قانونی دستاویزات کی جانچ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے قانون کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج تیز، 5 ریاستیں سب سے زیادہ متاثر

اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے والے کئی افسران سے بھرتی کے معاملات کے بارے میں معلومات حاصل کی ہے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے اس معاملے میں اپنا موقف رکھا ہے۔شوبھندو ادھیکاری نے تمام معلومات اور دستاویزات جمع کرنے کے بعد عدالت جانے کی بھی تیاری کر لی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.