ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari شبھندو نے ووٹوں کی گنتی میں رخنہ ڈالنے پر ترنمول کانگریس پر کی تنقید

حزب اختلاف کے لیڈر شبھندو ادھیکاری نے منگل کو حکمراں ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ایجنٹوں اور امیدواروں کو گنتی کے مقام میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام لگایا۔

شبھندو نے ووٹوں کی گنتی میں رخنہ ڈالنے پر ترنمول کانگریس پر کی تنقید

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:55 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں آٹھ جولائی کو ہونے والے تین سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی۔ ریاست بھر میں 338 مراکز پر ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹر پر کہا کہ ڈائمنڈ ہاربر ماڈل گنتی کے دن بھی پورے زوروں پر ہے۔ ترنمول کانگریس کے غنڈے بی جے پی اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے کاؤنٹنگ ایجنٹوں اور امیدواروں کوکاؤنٹنگ ہال میں داخل ہونے سے روک کر پولنگ کے بعد کی گنتی میں ہیرا پھیری کرنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائمنڈ ہاربر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کا لوک سبھا حلقہ ہے۔
شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مخالف کاؤنٹنگ ایجنٹوں اور امیدواروں کو ایک سے دو کلومیٹر کی دوری پرہی گنتی مرکز کی طرف جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کاؤنٹنگ ایجنٹوں کو ڈرانے کے لیے ان پر بم پھینکے جا رہے ہیں۔ انہیں بے رحمی سے مارا پیٹا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کو اغوا بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گنتی کے ایجنٹ اور امیدوار ڈائمنڈ ہاربر کے فقیر چند کالج، کیش پور کالج، گلسی، کٹوا، امتا، بگنان، باربانی، کرناہار اور دیگر کئی مقامات پر گنتی کے مراکز میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Panchayat Election مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

انہوں نے ریاستی الیکشن کمیشن سے گنتی کے عمل کو روکے اور اس بات کو یقینی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے تمام گنتی ایجنٹ اور امیدوار بغیر کسی رکاوٹ کے گنتی مراکز تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایجنٹ اور امیدوار گنتی کے مقام پر پہنچیں، تبھی گنتی کا عمل اسی وقت شروع ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.