مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی سیاست میں جمعہ کا دن کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل رہا۔ آج کے دن دو اہم واقعات رونما ہوئے۔
پہلے ترنمول کانگریس کے باغی رہنما راجیب بنرجی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اس کے بعد شھبندو ادھیکاری نے حزب اختلاف کے رہنما سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری اچانک کانگریس کے سینئر رہنما عبدالمنان کے گھر پہنچ گئے۔
بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری اور حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کے درمیان آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وہ اپنے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس سے زیادہ اس ملاقات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔
دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ شھبندو ادھیکاری کس مقصد سے یہاں آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مہمانوں کا استقبال کرنا ہمارا فرض ہے اور میں نے اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ناراض رہنما راجیب بنرجی کے استعفیٰ دینے کے بعد شبھندو ادھیکاری کی کانگریس کے رہنما عبدالمنان سے ملاقات سیاسی حلقوں میں بحث موضوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہگلی: متنازع نعرہ لگانے کے الزام میں بی جے پی رہنما سمیت تین گرفتار