ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیوریت میں عوام کی آخری بات اور آواز ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی مرضی سے لیکن آئین کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے۔
شھبندو ادھکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے میں بھی پوری طرح سے تیار ہوں۔ اسمبلی انتخابات کے دوران میں سڑکوں پر رہوں گا اور جمہوریت کی حمایت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کے ذریعہ، عوام کے لئے جمہوریت اور عوامی جمہوریت ہی ملک کی بنیادی مضبوطی ہے۔ اسے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں عوام کی امڈتی ہوئی بھیڑ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سابق وزیر کا کہنا ہے کہ میں ایک عوامی رہنما ہوں۔ عوام کی خدمت انجام دینے کو پہلی ترجیح دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں:
ہمت ہے تو نام لے کر بات کریں، ابھیشک کا بی جے پی کو چیلنج
واضح رہے کہ شھبندو ادھکاری ممتا بنرجی کے کابینہ کے ایک اہم ترین وزیر تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ وزرات ٹرانسپورٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ قیاس آرائی کے باوجود شھبندو ادھکاری کی جانب سے بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔