ETV Bharat / state

Sukanta Majumdar Criticize Mamata Govt: مسلمانوں کو ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے ممتا حکومت - سوکنتا مجمدار کی ممتا حکومت پر تنقید

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے. پنچایت انتخابات سے قبل بی جے پی نے ریاستی حکومت پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ Sukanta Majumdar on Mamata

مسلمانوں کو ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے ممتابنرجی کی حکومت

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 3:44 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں اور بیان بازی کی رفتار تیز ہونے لگی ہے. تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی زور پکڑنے لگی ہے. اسی درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار Sukanta Majumdar نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی حکومت پر مسلمانوں کو ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے۔ Sukanta Majumdar Criticism of Mamata Gov

پنچایت انتخابات سے قبل بی جے پی نے ممتابنرجی کی ریاستی حکومت پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے اور انہیں گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے لیے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔

سوکنتا مجمدار نے الزام عائد کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے لیے ایسا کچھ نہیں کیا جس کا شکریہ ادا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ مسلمان آج بھی تعلیمی میدان میں پسماندہ ہیں. رہائشی مسئلہ جوں کا توں ہے. معاشی طور پر وہ دوسروں سے کافی پیچھے ہیں. اس سے بہتر تو لفٹ فرنٹ کی حکومت میں وہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے ریاستی صدر کے مطابق 2008 سے 2010 کے درمیان لفٹ فرنٹ کی حکومت نے مغربی بنگال کے مسلمانوں کو جو ریزرویشن دیا وہ آج تک ویسی ہی ہے. اس میں ایک فیصد کا بھی اضافہ نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی ہندتوا کے موضوع پر انتخابات لڑے گی. ہندؤں کے مسائل کے حل کے لیے ووٹ مانگے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.