انہوں نے کہاکہ ممتا بنر جی ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کسی بھی مسئلے کا حل نکالنے پر تو جہ نہیں دے رہی ہیں۔ وہ ہر کیس کو سیاست سے جو ڑرہی ہیں جو سب کے لیے نقصاندہ ہے۔
سابق رکن پارلیمان سوجن چکرورتی کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سرابرہ اپنے ناراض وزراء اور کٹ منی کیس میں ملوث ضلع پریشد کے ارکان کی تنخواہ میں اضا فہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
ریاستی اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی کے مطابق انہیں (ممتابنرجی) کو بکاش بھون کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی فکر نہیں ہے۔
اساتذہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال ہر بیٹھے ہیں مگر وزیر اعلیٰ کو ان کی کوئی پراہ ہی نہیں ہے۔
سی پی آ ئی ایم پولیٹ بیور کے رکن کاکہنا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سے گزارکرتا ہوں کہ وہ سب کام کاج چھوڑ کر اساتذہ کے مسئلے کا حل نکالے۔
بھوک ہڑتال کرنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔