ETV Bharat / state

I-League 2021-22: ریئل کشمیر ایف سی کو شکست - ریئل کشمیر ایف سی کو شکست

آئی لیگ 2021۔22 کے ایک مقابلے میں سودیوا دہلی ایف سی نے ریئل کشمیر ایف سی کو 1۔2 سے شکست دے دی۔ Sudeva Delhi FC Beat Real Kashmir FC

ریئل کشمیر ایف سی کو شکست
ریئل کشمیر ایف سی کو شکست
author img

By

Published : Apr 29, 2022, 10:58 AM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ریئل کشمیر ایف سی اور سودیوا دہلی ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیموں کو ریلیگیش کے دلدل سے نجات پانے کے لیے اس میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت لازمی تھی۔ دونوں ہی ٹیمیں اسی حصول کے تحت میدان میں اتریں تھی۔ کھیل کے 12 ویں منٹ پر ایس پال نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے سودیوا ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ Sudeva Delhi FC Beat Real Kashmir FC

ریئل کشمیر ایف سی کو شکست

مگر 17 منٹ میں بی یو کوسائی کو پنالٹی کے ذریعہ اسکور برابر کرنے کا سنہرا موقع ملا۔ انہوں نے غلطی کئے بغیر گیند کو جال میں ڈال کر ریئل کشمیر ایف سی کو 1-1 گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کی برابری پر رہیں۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا دونوں جانب سے پے در پے حملے کیے گئے۔ کھیل کے 80 ویں منٹ پر وین لال جودیکا نے گول کرکے سودیوا ایف سی کو 1۔2 کی برتری دلائی۔ ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیم اسکور برابر کرنے کی مسلسل کوشش کرتی رہی۔ Sudeva Delhi FC vs Real Kashmir FC

سودیوا ایف سی نے 1۔2 سے میچ جیت کر ریلی گیشن زون سے خود کو باہر نکالنے کی کوشش جاری رکھی۔ سودیوا ایف سی اس جیت کے ساتھ ریلی گیشن میں دوسری پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ ریئل کشمیر ایف سی کا بھارتی فٹبال میں وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.