مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور اور جلنگی میں حکومت کی جانب سے ٹیب خریدنے کی رقم نہیں ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔
طالبات احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔اس سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر شوبھن داس اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور آمدورفت دوبارہ بحال کیا۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر شوبھن داس نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے آیی ایف سی کوڈ غلط دیے جانے کے سبب طالبات کے اکاؤنٹ میں معاوضے کی رقم نہیں بھیجی جا سکی۔
انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ سے بات چیت کرنے کے بعد معاملہ سلجھا لیا گیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ دو تین دنوں کے اندر طالبات کو ٹیب خریدنے کے لئے رقم مل جائے گی۔
طالبات کا کہنا ہے کہ موبائل پر میسج آیا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ میں ٹیب خریدنے کی رقم آگئی ہے لیکن اسی دن رات میں ایک اور میسج آیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے بینک جاکر پتہ لگانے کا مشورہ دیا۔
طالبات کا کہنا ہے کہ بینک کے ملازمین خود اسکول کے اساتذہ سے اس سلسلے میں بات کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر نو لاکھ طالبات کے اکاؤنٹ میں ٹیب خریدنے کی رقم بھیج دی جاے گی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس اعلان کے بعد سے ہی طالبات ٹیب خریدنے کی رقم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگال میں سیکولر جماعتوں سے اتحاد کے لئے ہم تیار: ایم آئی ایم