کولکاتا:مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میں واقع کھڑگپور آئی آئی ٹی کے ہاسٹل سے پولئس نے میکانیکل شبعے کے تیسرے سال کے ایک طالب علم کی لاش برآمد کی۔ وہ گزشتہ روز جمعہ سے لاپتہ تھا۔طالب علم کی لاش ملنے کے بعد ہاسٹل میں سنسنی پھیل گئی ۔Student Body Recovered From kharagpur IIT Hostel
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔اس کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس نے کہاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد طالب علم کی موت کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔طالب علم گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا۔اس کے دوستوں نے اسے ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس کا کہیں اتاپتہ نہیں تھا۔
پولیس نے مزیدکہاکہ دوستوں نے اسے کئی مرتبہ فون بھی کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ہاسٹل کے ایک کمرہ اندر سے بند تھا ۔طالب علموں کو شبہ ہوا۔انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں:Amul raises milk prices امول نے گجرات کے علاوہ پوے بھارت میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا
پولیس جب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی تو طالب علم کی لاش دو بیڈ کے درمیان پڑی ہوئی تھی۔اس کے جسم پر زخمیوں کے نشانات وغیرہ نہیں پائے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ مرنے والے طالب علم کی شناخت فیضان احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔وہ آسام کا رہنے والا ہے ۔ میکانیکل انجنئیرنگ شبعے کے تیسرے سال کے طالب علم ہے ۔ Student Boday Recovered From kharagpur IIT Hostel