شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے نوا پاڑہ تھانہ کے تحت گارولیا ٹاؤن کے رام پرساد موڑ کے قریب واقع ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی ۔
ذرائع کے مطابق گارولیا ٹاؤن کے مین روڈ پر واقع بجلی کے کھمبے پر ٹرانسفارمر میں اچانک چنگاری نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔لوگ کچھ سمجھ پاتے اس وقت چنگاری آگ کے شعلے میں بدل چکی تھی ۔
دمکل ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کے ایک انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔دمکل عملہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تکمعلوم نہیں چل سکی ہے ۔
دمکل ذرائع کے مطابق قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ یا پھر اوور لوڈنگ کے سبب آگ لگ سکتی ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہوئے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سی ای ایس سی کی ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچی۔
موقع پر موجود سماجی کارکن اور کاؤنسلر مقصود حسن نے کہا کہ دمکل عاملہ کی مستعدی کے سبب حالات کو جلد قابو میں کر لیا گیا۔مقاباشندوں نے بھی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی مدد کی۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ انتظامیہ نے اس سلسلے میں مناسب اقدام کئے جانے کی وجہ سے آتشزدگی پر جلد ہی قابو پانے میں کامیابی ملی۔