ETV Bharat / state

رامپور ہاٹ سے مبینہ بنگلہ دیشی شدت پسند گرفتار

بیربھوم ضلع کے رام پورہاٹ تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے بنگلہ دیش کی مبینہ شدت پسند تنظیم جمعیت المجایدین سے منسلک ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رامپور ہاٹ سے مبینہ بنگلہ دیشی شدت پسند گرفتار
رامپور ہاٹ سے مبینہ بنگلہ دیشی شدت پسند گرفتار
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:44 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پورہاٹ تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے جمعیت المجایدین بنگلہ دیش کی شدت پسند تنظیم سے مبینہ طور پر تعلق اور رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

علاقے میں ایس ٹی ایف اور مغربی بنگال کی پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران رام پور ہاٹ علاقے میں ایک شخص کو مبینہ بنگلہ دیشی شدت پسند تنظیم جمعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ انہیں جے ایم بی سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک اس کے علاوہ کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نجیب اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ انہیں بھی جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بدھا دیب بھٹاچاریہ اب بھی وینٹی لیٹر پر

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق گرفتار بجیب اللہ کے گھر میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ اس دوران گھر سے چند الیکٹرونکس گیجیٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چھاپہ خانہ میں بھی تلاشی مہم چلائی گئی اور وہاں سے بھی ڈھیر ساری متنازع کتابیں برآمد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.