ETV Bharat / state

Firhad Hakim on UP Polls: اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا یقینی، فرہاد حکیم - اترپردیش میں بی جے پی کے لیے کوئی جگہ نہیں

ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ اکھلیش یادو ممتابنرجی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش ریاست سے بی جے پی کا صفایا کریں گے۔ Firhad Hakim on UP Polls

فرہاد حکیم
اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا یقینی ہے
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 9:46 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے سلی گوڑی میں کارپوریشن انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی تشہیری مہم چلائی۔

سلی گوڑی میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کو جس طرح یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سے ملک کی دوسری ریاستوں میں سیاسی جماعتوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔' Firhad Hakim on UP Polls

انہوں نے کہا کہ' سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش سے نہ بی جے پی کا مکمل صفایا کے لیے ممتا دیدی کی مدد حاصل کی ہے بلکہ ممتابنرجی کے مشورے پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو اتر پردیش میں بی جے پی کو شکست سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے اور وقت کا انتظار کیجئے سب کچھ سامنے آ جائے گا۔'

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے زمانے میں سلی گوڑی اور یہاں کے لوگوں کی جتنی ترقی ہونی چاہیے وہ نہیں ہو پائی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' اس کی سب سے بڑی وجہ اس وقت کے مئیر نے سلی گوڑی ضلع اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کے بارے میں بالکل نہیں سوچا۔ ریاستی حکومت کے فنڈ کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔'

ترنمول کانگریس کے کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی جماعت پروار واد نہیں ہے۔ پارٹی کے اصولوں پر ہی سارا کام کیا جاتا ہے اور ہر رہنما اس پر عمل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 12 فروری کو مغربی بنگال کے چار اضلاع کے کارپوریشن انتخابات ہونے ہیں۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن پر لیفٹ فرنٹ کا قبضہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.