ETV Bharat / state

SSC Aspirants Protest ساڑھے پانچ سو سے زائد دنوں سے دھرنے پر بیٹھنے والوں کا بھی تہوار ہے - کولکاتا کے دھرمتلہ میں گاندھی مورتی

مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں بدعنوانی کے معاملے میں شنوائی جاری ہے۔ دوسری جانب ایس ایس سی میں اساتذہ کی تقرری میں ہوئے بدعنوانیوں کے شکار امیدواروں کا کولکاتا کے دھرمتلہ میں واقع گاندھی مورتی کے پاس گزشتہ 565 روز سے تہواروں کی چکاچوند روشنیوں سے دور اندھیرے میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ SSC Aspirants Protest

ساڑھے پانچ سو سے زائد دنوں سے دھرنے پر بیٹھنے والوں کا بھی تہوار ہے

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 10:57 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کرنے والی اسکول سروس کمیشن پر اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کا معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ میں جاری ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو ذمہ داری دی ہے۔ معاملے کی جانچ کے درمیان ترنمول کانگریس سے معطل رہنما پارتھو چٹرجی سمیت ایس ایس سی کے چار سابق چیئرمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے، SSC Job Seekers Protest Against West bengal Government Since 565 Days In Front Of Gandhi Murti At Dharmatala In kolkata

ساڑھے پانچ سو سے زائد دنوں سے دھرنے پر بیٹھنے والوں کا بھی تہوار ہے
ساڑھے پانچ سو سے زائد دنوں سے دھرنے پر بیٹھنے والوں کا بھی تہوار ہے

دوسری جانب ریاستی حکومت کے خلاف اسکول سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کے بعد بھی نوکری نہ ملنے پر ایس ایس سی کے امیدوار (SSC Aspirants Protest) 565 دنوں سے کولکاتا کے دھرمتلہ میں گاندھی مورتی کے پاس دھرنا و احتجاج کررہے ہیں۔ مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کی جانچ شروع ہونے بہت پہلے سے ہی نوکری کے متلاشی چند لوگوں نے مغربی بنگال حکومت کے غیر معائنہ مدت کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے خلاف سخت رویے اپنانے اور طاقت کا استعمال کرنے پر کلکتہ ہائی کورٹ کو معاملے میں مداخلت کرنا پڑا۔ مغربی بنگال کی حکومت کو ذرا بھی گمان نہیں تھا کہ نوکری کے لیے دھرنے پر بیٹھنے والے چند عام لوگوں کے احتجاج اور کلکتہ ہائی کورٹ کی مداخلت ان کے لیے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے۔آج ترنمول کانگریس کی نگرانی والی ریاستی حکومت چاروں خانے چت ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیں؛Fire in Durga Pandal درگا پنڈال میں آگ لگنے سے تین ہلاک، 70 سے زائد زخمی

بھارت کی آزادی کے بعد مغربی بنگال میں عام لوگوں کی جانب سے حکومت کے خلاف گزشتہ ساڑھے پانچ سو دنوں چلائی جانے والی یہ تحریک سب سے لمبی ہونے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ اس تحریک کے بارے میں کسی کو معلوم بھی نہیں ہے یہ تحریک اور کتنے دنوں تک جاری رہے گی۔ دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح ایک اور درگا پوجا کی چکاچوند روشنیوں اور خوشیوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تا کہ عام لوگوں کو جائز حق مل سکے۔ ہم حکومت سے ہم اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں۔ SSC Job Seekers Protest Against West bengal Government Since 565 Days In Front Of Gandhi Murti At Dharmatala In kolkata

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.