مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا سے چند کیلومیٹرکی دوری واقع جنوبی کولکاتا کے بندرگاہ علاقے میں اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم کے دوران آسام کے دوشہریوں کو133 کیلومنشیات گرفتار کرلیا۔

اسپشل ٹاسک فورس نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ان مخبروں سے اطلاع ملی تھی بیرونی ریاست کے اسمگلرکثرمقدار میں منشیات لے کربندر گاہ علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اطلاع کی بنیاد پر بندرگارہ علاقے میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ تلاشی مہم کے دوران ٹیکسی کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران کثرمقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔

اسپیشل ٹاسک فورسزکے مطابق ٹیکسی پر سوار دھننجے دیب ناتھ عرف بابل اور28 برس کے بیپلب دیب ناتھ کوگرفتار کرلیاگیا۔

ان سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے دونوں آسام کے رہنے والے ہیں۔133 کیلومنشیات کے ساتھ کولکاتا آئے تھے۔بازار میں برآمدشدہ منشیات کی قیمت تقریباًکروڑوں روپے۔ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکاتاپولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نےکولکاتااورا س کے اطراف میں چھاپہ ماری کے دوران منشیات کے ساتھ اب تک متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہیں۔