ETV Bharat / state

بنگال ضمنی انتخابات: کھردہ سے شوبھن دیب ناتھ چٹرجی ترنمول کے امیدوار

author img

By

Published : May 31, 2021, 10:47 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ اس وقت سے یہ اسمبلی حلقہ خالی ہے۔

ضمنی انتخابات بنگال: کھردہ سے شوبھن دیب ناتھ چٹرجی ترنمول کانگریس کے امیدوار

تمام قیاس آرائیوں پر بریک لگاتے ہوئے ترنمول کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ سینیئیر رہنما اور کابینہ وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔

شوبھن دیب ناتھ چٹرجی ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ ممتا بنرجی کے نندی گرام جانے کے بعد انہوں نے بھوانی پور سے لڑ کر جیتا تھا۔ وہیں 21 مئی کو شوبھن دیب ناتھ چٹرجی نے پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے لئے بھوانی پور حلقے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی سے ملاقات کر بھوانی پور سے رکن اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دراصل شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ اس وقت سے یہ اسمبلی حلقہ خالی ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب وہ بھوانی پور سے ضمنی انتخابات لڑیں گی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد وہاں سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور کابینہ وزیر شوبھن دیب ناتھ چٹرجی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غورطلب ہے کہ دفعہ 164 کے تحت اسمبلی انتخابات میں شکست کے باوجود اگر کوئی وزیراعلیٰ یا وزیر بنتا ہے تو چھ مہینے کے اندر اندر ضمنی انتخابات جیت کر رکن اسمبلی کا حلف لینا پڑتا ہے ورنہ اسے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو شھبندو ادھیکاری کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.