کورونا وائرس کے منحوس سائے کے کمزور پڑنے کے بعد مغربی بنگال میں عام زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے اور آمدورفت کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاست کے حالات میں بہتری آنے کے بعد بازاروں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں بڑھیں ہیں، لیکن عام لوگوں کے لیے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے۔اسی درمیان جنوب مشرق ریلوے انتظامیہ نے ہوڑہ ڈویژن میں لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ہوڑہ ڈویژن میں 72 جوڑا لوکل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ہوڑہ - مدنی پور سیکشن میں 15، ہوڑہ - پانسکوڑہ 19، سترہ گاچھی اور پانسکوڑہ 2،ہوڑہ - آمتا سیکشن 7،ہوڑہ - ہلدیہ 5،شلیمار - میچدہ 2 وغیرہ شامل ہے۔جنوب مشرقی ریلوے نے مزید کہاکہ حالات میں مزید بہتری کے بعد ہوڑہ ڈویژن کے ساتھ ساتھ سیالدہ ڈویژن میں بھی لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔' غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت کے لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے اعلان سے پہلے ہی اسٹاف اسپیشل کے نام سے لوکل ٹرینیں چلتی ہے جس میں کورونا گائیڈ لائن پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے اگلے ماہ 16 نومبر سے ریاست کے کالجوں، اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے لیے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں: