ETV Bharat / state

BCCI President Sourav Ganguly: سورو گنگولی کی راہل ڈراویڈ کو نیک خواہشات

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 2:25 PM IST

Updated : Nov 21, 2021, 2:52 PM IST

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی (BCCI President Sourav Ganguly) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ راہل ڈراویڈ کو ان کے رول اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہے۔

سورو گنگولی کی راہل ڈراویڈ کو نیک خواہشات

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن میں بھارت اور نیوزی لینڈ (India Vs New Zeland T20)کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

تیسرے اور آخری ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ایڈن گارڈن کی پچ کا معائنہ کرنے کے بعد بہترین پچ قرار دیا۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ 'ایڈن گارڈن کی پچ ہمیشہ سے ہی کرکٹنگ پچ رہی ہے ٹیموں کے ساتھ ساتھ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ایڈن گارڈن (Eden Gardens) میں ایک اچھا اور دلچسپ میچ ہونے والا ہے۔ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت بالکل درست سمت میں گامزن ہے۔ ایک ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کھلاڑیوں پر سوال اٹھایا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں:

سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ راہل ڈراویڈ (Indian cricket coach Rahul Dravid) کو ان کے رول اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ (راہل ڈراویڈ ) کرکٹنگ کیرئیر میں جس طرح کامیاب ہوئے ٹھیک اسی طرح کوچنگ میں بھی کامیاب ہوں گے۔'

سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ 'راہل ڈراویڈ ایک کامیاب کرکٹر کی طرح کامیاب کوچ بھی ہیں۔ ان کی تربیت میں بھارتی جونیئر ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔'

Last Updated : Nov 21, 2021, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.