کولکاتا:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین سابق کپتانوں میں سے ایک سورو گنگولی نے نامہ نگاروں کے سوال پر کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ ورلڈ کپ میں صرف پاکستان کی ٹیم کھیلے گی۔پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ جیسی مضبوط اور متوازن ٹیمیں بھی ہوں گی۔ان ٹیم کے بارے میں بھی بات چیت کرنی چاہئے۔
-
#WATCH | Mumbai: Former Indian cricket team captain Sourav Ganguly says, "...I don't think India will focus on one team. They will just look to play every game properly and get to the finals and hope for the best. India will always have a chance (of winning the World Cup)." pic.twitter.com/VbAb5Tq1Zz
— ANI (@ANI) August 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Mumbai: Former Indian cricket team captain Sourav Ganguly says, "...I don't think India will focus on one team. They will just look to play every game properly and get to the finals and hope for the best. India will always have a chance (of winning the World Cup)." pic.twitter.com/VbAb5Tq1Zz
— ANI (@ANI) August 21, 2023#WATCH | Mumbai: Former Indian cricket team captain Sourav Ganguly says, "...I don't think India will focus on one team. They will just look to play every game properly and get to the finals and hope for the best. India will always have a chance (of winning the World Cup)." pic.twitter.com/VbAb5Tq1Zz
— ANI (@ANI) August 21, 2023
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے لئے اس کے بعد بھی کئی میچ کھیلنا ہے۔انہیں اس میچ کے ساتھ ساتھ دوسرے میچوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیمیں ہیں۔ ان ٹیموں کے خلاف میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہو سکتا ہے۔بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو یکساں اہمیت دے گی اور ان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل ٹھوس حکمت عملی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:HCA on World Cup schedule عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے علاوہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی کھیلے جائیں گے ان کے میچوں کے بارے میں بات کرنی چاہئے جہاں تک ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پوزیشن کا سوال ہے تو بھارتی ہمیشہ سے ہی فیوٹ رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم بہتر کرے گی ۔ورلڈ کپ کون جیتے گا اس کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔