ETV Bharat / state

Sourav Ganguly میں کس کے ساتھ کہاں جاؤں گا، اس پر کوئی سوال نہیں کرسکتا: سورو گنگولی - سورو گنگولی نے کولکاتا میں منعقدہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اسپین دورے کے دوران تقریب میں سوربھ گنگولی نے بنگال میں اسٹیل فیکٹری لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت سے ہی یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آخر گنگولی نے یہ اعلان کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے اسپین دورے کا انتظار کیوں کیا؟ اس پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سوربھ گنگولی نے آج کلکتہ میں ان تمام سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آزاد شہری ہیں۔

میں کس کے ساتھ کہاں جاوں گا اس پر کوئی سوال نہیں کرسکتا :سورو گنگولی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 11:40 AM IST

کولکاتا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کولکاتا میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ میں ایک آزاد شخص ہوں۔ نہ ممبر اسمبلی ہوں، نہ ہی ممبر پارلیمنٹ اور نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں۔ ہم جہاں چاہیں گے جائیں گے۔ ہم میں کئی جگہوں پر جاتے ہیں۔ میرے لیے کلکتہ، دہلی، سپین سب ایک جیسے ہیں۔ سورو 13 ستمبر کو اسپین گئے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دورہ اسپین میں شرکت کی۔ وہاں 15 ستمبر کو ایک تقریب میں سوربھ نے اعلان کیا تھا کہ اگلے پانچ چھ مہینوں میں ان کا دوسرا اسٹیل پلانٹ مدنی پور میں بننے والا ہے۔ سورو نے کہا کہ نئے اسٹیل پلانٹ کو مدنی پور میں بنایا جا رہا ہے۔ اسٹیل فیکٹری کی تعمیر میں وزیر اعلیٰ نے میری بہت مدد کی ہے۔ امید ہے کہ یہ اگلے ایک سال میں کام کرنے لگے گا۔

اسپین سے سورو گنگولی کے اعلان کے بعد ناقدین نے سوال اٹھایا کہ انہیں اس کا اعلان کرنے کیلئے اسپین کیوں جانا پڑا۔سورو گنگولی نے جمعرات کو کہاکہ میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔ میں کسی کو جواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔‘‘ سورو نے کہا کہ سٹیل پلانٹ ڈیڑھ سال میں تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے 16-20 مہینوں میں اسٹیل کی نئی فیکٹری بنگال میں لگ جائے گی۔ بنگال میں بہت سے لوگوں کو کام ملے گا۔ میں سب سے کہوں گا کہ وہاں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Shami And Siraj ورلڈکپ میں بھارت کا ہیرو کون شامی یا سراج

سورو گنگولی نے اسپین میں کہا کہ ان کا دوسرا اسٹیل پلانٹ اگلے پانچ چھ مہینوں میں مدنی پور میں بننے والا ہے۔بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے، میں نے 2007 میں ایک چھوٹے سے اسٹیل پلانٹ سے سفر شروع کیا تھا۔ تیسرا سٹیل پلانٹ اب زیر تعمیر ہے۔ یہ اگلے پانچ چھ ماہ میں تیار ہو جائے گا۔اسپین میں سوربھ نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ہمیشہ کھیلوں سے وابستہ رہا ہوں لیکن میرا خاندان ایک کاروباری خاندان ہے۔ میرے دادا نے 50-55 سال پہلے بنگال میں ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.