ETV Bharat / state

اداکار سمترا چٹرجی وینٹیلیٹر پر - سمترا چٹرجی کی حالت مزید سنگین

مشہور بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی حالت مزید سنگین کے بعد انہیں وینٹیلیشن پر رکھا گیا ہے. ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔

اداکار سمترا چٹرجی وینٹیلیٹر پر
اداکار سمترا چٹرجی وینٹیلیٹر پر
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:06 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج بنگلہ فلموں کے مشہور بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی حالت مزید سنگین ہو گئی ہے۔

صبح دس بجے کے میڈیکل بلیٹن رپورٹ کے مطابق بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی حالت سنگین ہوگئی ہے انہیں وینٹی لیٹر میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کا کڈنی کام کرنا بند کر دیا ہے. اس کے ساتھ ہی وہ دوہری نیمونیا کے شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوہری نیمونیا ہونے کے بعد ہی ان کی حالت بگڑی ہے۔ کڈنی کے کام کرنا بند ہونے سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ریاست کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کو لائف سپورٹ مشین پر رکھا گیا ہے۔

ان کی صحت کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم 24 گھٹنوں ان کی دیکھ بھال کے لئے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشہ روز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.