ETV Bharat / state

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر کے خلاف بغاوت - سومن مترا

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے ۔ سنیئر کانگریسی رہنما عبدالمنان اعلیٰ کانگریسی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے دہلی کے لیے روانہ ہوں گیے

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر کے خلاف بغاوت
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 10:24 PM IST

مغربی بنگال کانگریس کے سنیئر رہنما عبدالمنان نے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے ٓصدر سومن مترا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ موجودہ ریاستی کانگریس کے صدر کو ناکام قرار دیتے ہوئے دہلی روانہ ہو گیے ہیں۔

سنیئر کانگریسی رہنما اور مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ سومن مترا بطور پردیش کانگریس کے صدر پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی ناکامی کی وجہ سے مغربی بنگال میں کانگریس کو بہت بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کی وجہ سے ریاستی کانگریس کے کارکنان کے حوصلے پست ہیں۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ سومن مترا ایک سنیئر رہنما ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن ایک ذمہ دار شخص کی طرح وہ کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ میں دہلی جارہاہوں۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی سمیت کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کرکے بنگال کے حالات سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ پردیش کانگریس کو ایک نئے صدر کی ضرورت ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ سومن مترا کے متبادل کی تلاش کی جائے ۔ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کارکنان کی حوصلہ افزائی کرسکے۔

عبدالمنان کاکہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بائیں محاذ پوری طرح سے وائٹ واش ہو چکی ہے۔ کانگریس کے پاس پاوں مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ریاست میں کانگریس کے مضبوط نہایت ضروری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.