ETV Bharat / state

چند لوگ اب بھی ترنمول کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں: فیض احمد خان - urdu khabar

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی کا دل بہت بڑا ہے۔ وہ غلطی کرنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔

فیض احمد خان
فیض احمد خان
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:57 PM IST

مغربی بنگال کے قبصہ اسمبلی حلقے کے نریندر پور علاقے میں خون عطیہ کیمپ کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ چند لوگ ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چند لوگ اب بھی پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کچھ رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے لیکن نتائج ان کی امید کے برعکس آئے تو بی جے پی کے جھنڈے کو چھوڑ کر ممتابنرجی کے حق میں نعرہ بازی کرنے لگے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا دل بہت بڑا ہے۔ وہ غلطی کرنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔ لیکن چند لوگ ایسے بھی ہیں جو پارٹی میں رہ کر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔ لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما فیض احمد خان کا کہنا ہے 'ایسے لوگوں کو اپنے مقصد اور مفاد کے لیے پارٹی کا کام اور جھنڈا دونوں استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس ایک پارٹی ہے۔ ممتابنرجی پارٹی اس کی واحد اعلیٰ رہنما ہیں. ہم ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.